پاکستان
05 فروری ، 2014

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں اور سیمینارز

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں اور سیمینارز

اسلام آباد…ملک کے مختلف شہروں میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے گئے۔پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی یادداشت اقوام متحدہ کے دفتر میں جمع کرائی۔کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں کہیں ریلیاں نکالی گئیں تو کہیں یہ مسئلہ اجاگر کرنے کیلئے تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں جماعت الدعوة کی جانب سے یکجہتی کشمیر ریلی میں جنرل (ر) حمید گل، اعجازالحق، اجمل خان، یعقوب شیخ بھی شریک ہوئے،مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر کا تنازع جلد از جلد حل کیا جائے ،کوئٹہ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سبزہ زار سے ریلی نکالی گئی ،جس میں کوئٹہ میں مقیم کشمیریوں کیساتھ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، پشاور میں بھی مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں نے ریلیاں نکالیں اور کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔جماعت اسلامی کے زیر اہتمام نکالی گئی ریلی کی قیادت آغا سراج الحق نے کی،لاہور میں مسلم لیگ ن کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔ جس میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

مزید خبریں :