پاکستان
05 فروری ، 2014

حکومت کشمیری عوام کے حق کیلئے آواز اٹھانے میں ناکام رہی :لیاقت بلوچ

حکومت کشمیری عوام کے حق کیلئے آواز اٹھانے میں ناکام رہی :لیاقت بلوچ

کراچی…جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان سیاسی اور سفارتی میدان میں کشمیری عوام کے حق کے لیے آواز اٹھانے میں ناکام رہی ہے،اقوام متحدہ اور او آئی سی خاموش ہیں، عالمی برادری جانب دار ہے اور مسلم دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ امریکا کی حمایت کرکے بھارت کو تنہا کرنے کی پرویز مشرف کی پالیسی خام خیالی ثابت ہوئی۔

مزید خبریں :