05 فروری ، 2014
کراچی …کراچی میں گلزار ہجری کے علاقے کے ایک فلیٹ سے ماں بیٹے کی لاش برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں اموات زہر خرانی کے باعث ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق گلزار ہجری کے علاقے میں واقع فلیٹ سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لاشوں کی شناخت حافظ بشیر احمد اور حافظہ بی بی کے نام سے ہوئیں ہیں جو آپس میں ماں اور بیٹے ہیں۔ ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کے مطابق ہلاک ہونے والے ماں بیٹے ہیں اور ان کی ہلاکت زہر خوانی کے باعث ہوئی ، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال روانہ کردیا گیا۔