پاکستان
05 فروری ، 2014

بھارتی کیمپوں کے تربیت یافتہ پاکستان میں دہشتگردی کررہے ہیں:لیاقت بلوچ

بھارتی کیمپوں کے تربیت یافتہ پاکستان میں دہشتگردی کررہے ہیں:لیاقت بلوچ

کراچی…جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ بھارت میں قائم کیمپوں سے دہشت گرد تربیت لے کر پاکستان میں دہشت گردی کررہے ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارتی مداخلت کے باوجود ہمیں ثقافتی اور تجارتی تعلق بڑھانے کا درس دیا جارہا ہے۔ کراچی میں جیل چورنگی سے نیو ایم اے جناح تک کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلی نکالی گئی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ،آو آئی سی خاموش عالمی برادری جانبدار اور مسلم دشمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں، نائن الیون کے بعد نام نہاد دہشت گردی کی جنگ باعث کشمیر کا مسئلہ سرد خانے میں ڈال دیا گیا، کشمیر سے متعلق قومی پالیسی تبدیلی کرنا جنرل پرویز مشرف کا سب سے بڑا جرم ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ امریکا کی حمایت کرکے بھارت کو تنہا کرنے کی جنرل مشرف کی پالیسی خام خیالی ثابت ہوئی ہے،حکومت پاکستان سیاسی اور سفارتی میدان میں کشمیر عوام کی حق کے لیے آواز اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ بھارت میں قائم کیمپوں سے دہشت گرد تربیت لے رہے ہیں اور پاکستان میں دہشت گردی کررہے ہیں، بھارتی مداخلت کے باوجود ہمیں ثقافتی اور تجارتی تعلق بڑھانے کا درس دیا جارہا ہے، بھارت کشمیر میں دریاوٴں میں ڈیم بنا کر پاکستان کو بنجر بنانا چاہتا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ جدوجہد آزادی کشمیر ایک روز ضرور کامیاب و کامران ہوگی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ حکمرانوں نے امریکا اور بھارت کے دباوٴ میں جہاد کشمیر کا نام لینا چھوڑ دیا ہے، جہاد کو دہشت گردی سے تعبیر کرنے کے لیے مضموم سازش کی جارہی ہے جو قابل مذمت ہے۔

مزید خبریں :