05 فروری ، 2014
لندن …لندن میں دنیاکا سب سے بڑا زیر زمین ریلوے نیٹ ورک ملازمین کی ہڑتال کے باعث بند کردیا گیا۔لندن میں زیر زمین ٹرینوں اور بسوں کاعملہ بدھ سے48 گھنٹوں کی ہڑتال پرہے۔ ہڑتال کا مقصد لندن کے ٹرانسپورٹ آفس کی جانب سے ملازمین کی950 نوکریاں ختم کرنے اور ٹکٹ گھر بند کرنے کی تجویز پر احتجاج کرنا ہے۔ ریلوے یونین کامطالبہ ہے کہ اس تجویزکوفوری واپس لیاجائے۔ ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد ریلوے کے نظام کو جدید بنانا اور سالانہ 5کروڑ پاوٴنڈ بچانا ہے۔ زیرزمین ٹرین کے نظام کی بندش سے لاکھوں افراد کو مشکلات کا سامنا ہے اور سڑکوں پررش بڑھ گیا ہے۔