06 فروری ، 2014
واشنگٹن…امریکا کی کئی ریاستیں تیسرے دن بھی برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔ طوفان کے باعث 6 لاکھ افراد بجلی سے محروم، 2600 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ متاثرہ ریاستوں میں نمک کی قلت بھی ہوگئی ہے۔ امریکا کی کئی ریاستوں میں لوگ برفانی طوفان کے باعث3 دن سے شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔