06 فروری ، 2014
اسلام آباد…حکومتی اور طالبان کمیٹی کے پہلے باضابطہ مذاکرات شروع ہو گئے ہیں،حکومتی کمیٹی کے چاروں اورطالبان کمیٹی کے تینوں ارکان مذاکرات میں شریک ہیں۔طالبان کمیٹی میں مولانا سمیع الحق، مولانا عبدالعزیزاور پروفیسرابراہیم شامل ہیں جبکہ حکومتی کمیٹی میں عرفان صدیقی، میجر(ر)محمد عامر، رحیم اللہ یوسف زئی،رستم شاہ مہمند شامل ہیں۔باقاعدہ مذاکرات سے قبل حکومتی کمیٹی کے کو آرڈی نیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پہلی ملاقات میں دوطرفہ امور اور بنیادی نکات پر بات چیت ہو گی۔