06 فروری ، 2014
کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے کالعدم لشکر جھنگوی کے تین ملزمان کی غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد رکھنے کے جرم میں سزاوٴں کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے 20،20سال قید کی سزائیں برقرار رکھی ہیں۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے ملزمان عبدالباقی، یوسف چانڈیو اور اسماعیل چانڈیو کی سزاوٴں کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنایا۔تینوں ملزمان کو دھماکا خیز مواد،راکٹ اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کاجرم ثابت ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت نے20،20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔مجرموں کو سی آئی ڈی پولیس نے گرفتار کیا تھاان پر 2010 میں عیدمیلادالنبیﷺ کے جلوس میں دھماکے کی منصوبہ بندی کا بھی الزام تھا۔