پاکستان
06 فروری ، 2014

سرکاری اداروں میں نا جائز اختیارات روکنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں بل جمع

سرکاری اداروں میں نا جائز اختیارات روکنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں بل جمع

لاہور…پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے سرکاری محکموں اور قومی اداروں میں اختیارات کا ناجائز ا ستعمال روکنے اور تادیبی کارروائی کا قانون بنانے کیلئے بل پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دیا ،پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکی جانب سے ”تصادم مفادات“ کے نام سے جمع کرائے گئے بل کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ اس بل کا مقصد حکومتی شخصیات کی اقربا پروری کا خاتمہ ہے تاکہ عوام کے ساتھ ناانصافیوں کا سلسلہ روکا جا سکے، بل کی منظوری کی صورت میں ”تصادم مفادات اور اخلاقیات“ کمیشن بھی بنایا جائے گا جس کے ارکان میں ریٹائرڈ ججز، گریڈ 21 یا اوپر کے افسران شامل ہوں گے۔

مزید خبریں :