انٹرٹینمنٹ
07 فروری ، 2014

”انعام گھر“مقبولیت کی بلندیوں پر

”انعام گھر“مقبولیت کی بلندیوں پر

کراچی …معروف میزبان ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کی میزبانی میں جیوٹی وی سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑے تفریحی اورانعامات سے بھرپور فیملی شو ”انعام گھر“مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچ چکا ہے۔جیوٹی وی کے پروگرام انعام گھرمیں انعامات کی بارش جاری ہے۔شوکا آغازشاندارصوفیانہ کلام سے ہوا۔پرجوش تالیوں کی گونج میں ڈاکٹرعامرلیاقت حسین جلوہ گر ہوئے تو ہر نظر ان کی منتظرتھی۔پروگرام کے سیگمنٹ جھٹ سوال پٹ جواب میں توجیسے شرکاء کیلئے انعامات کے خزانے کھل گئے۔اور پھر شروع ہوا"لگاوٴتکا"۔ شرکاء نے خوب تکے لگائے اور انعام بھی پائے۔ رسہ کشی اور زورآزمائی کے دلچسپ مقابلے بھی ہوئے۔"کاروار لے جا میرے یار" میں اور "مفتا" سیگمنٹ میں بھی لوگوں نے قیمتی انعامات کے ساتھ موٹرسائیکل بھی حاصل کی۔ انعام گھرکے شرکا کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت حسین سے ملاقات کرنا ہی ان کے لیے باعث مسرت ہے۔تفریح اورانعامات کی بھرمار سے بھرپورفیملی شوانعام گھر ہرجمعرات اورہفتہ کوجیوٹی وی سے نشرکیاجاتا ہے۔

مزید خبریں :