07 فروری ، 2014
لاہور…ہالی وڈ فلم ، دی لیجنڈ آف ہرکولیس، لاہور کے فلم بینوں کے دل میں گھر کرنے میں کامیاب ہو گئی،سینما مالکان شائقین کی بڑھتی تعداد نے سینما مالکان کو شو زکی تعداد بڑھا نے پر مجبور کردیا۔ایکشن اور فینٹسی سے بھرپور فلم دی لیجنڈ آف ہرکولیس یونانی افسانوی ہیرو ہرکولیس کی زندگی پر مبنی ہے، جو زیوس کا بیٹا اور ماورائی صلاحیتوں کا مالک ہے۔لاہور کے سینما گھروں میں ایکشن فلم دیکھنے والوں زبردست رش دیکھنے میں آ رہا ہے، شائقین کا کہنا ہے کہ ایکشن اور جذبات کے لمحات دیکھنے کے قابل ہیں۔ فلم بینوں کے رش کے پیش نظر سینما انتظامیہ شوز کی تعداد بڑھانے پر مجبورہوگئی ہے۔فلم میں دکھایا گیا ہے کہ سخت کشمکش اور خوں ریز جنگوں کے بعد ہرکولیس زمین پر امن قائم کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔