کاروبار
07 فروری ، 2014

سندھ بھر میں سی این جی گیس کی فراہمی 24 گھنٹوں کیلئے بند

 سندھ بھر میں سی این جی گیس کی فراہمی 24 گھنٹوں کیلئے بند

کراچی…کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی گیس کی فراہمی صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹوں کے لئے بند ہو گئی،دوبارہ ہفتے کی صبح 8 بجے کھلے گی۔ترجمان سوئی گیس نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ صبح 8 بجے سے صوبہ سندھ میں سی این جی گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت سی این جی کی فراہمی 24 گھنٹوں کے لئے بند ہوجائے گئی جو اگلے 24 گھنٹوں تک بند رہے گئی،جو پھر دوبارہ ہفتے کی صبح 8 بجے کھلے گی جس کے باعث رات کے اوقات میں بھی شہر کے بعض سی این جی اسٹیشن پر گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں جن میں رکشہ،ٹیکسی اور مسافر کوچز بھی شامل تھیں۔

مزید خبریں :