08 فروری ، 2014
پشاور…پشاور میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں نے پارٹی کارکنان کا ماورائے عدالت قتل عام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پشاور پریس کلب کے سامنے ایم کیو ایم کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن اورکارکنوں کا ماورائے عدالت قتل عام بند کیاجائے۔