08 فروری ، 2014
کراچی…کراچی میں رینجرز نے مختلف ٹارگٹڈ آپریشن کئے جن میں دو غیر ملکیوں سمیت اکیس افراد کو گرفتار کرلیا گیا ، لانڈھی میں آپریشن سے گھگھر پھاٹک ریلوے ٹریک پر دہشت گردی میں ملوث ملزمان کو بھی حراست میں لے لیاگیا ہے۔کراچی میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہو ئے لانڈھی سے 15 افراد کو گرفتار کیا جبکہ پٹیل پاڑہ میں ٹارگٹڈ کے ذریعے 6 افراد کو حراست میں لیا گیا ۔کراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر لانڈھی کے علاقے گہرام بگٹی گوٹھ کا محاصرہ کرلیا، گھر گھر تلاشی کے عمل میں پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا ، زر حراست افراد سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے ، ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو چار فروری کو گھگھر پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک دہشتگردی میں ملوث تھے ، منگل کوگھگھر پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے مسافر ٹرین کی گئی بوگیاں الٹ گئی تھیں ، اس دہشت گرد کارروائی میں ایک بچی جاں بحق اور پندرہ مسافر زخمی ہوگئے تھے ، دوسری طرف رینجرز نے آج پٹیل پاڑہ میں بھی سرچ آپریشن کیا ، اور دو غیر ملکیوں سمیت کالعدم تنظیم کے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا، اس آپریشن میں رینجرز کے چار سو اہلکاروں ے حصہ لیا ، گرفتار افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ۔