پاکستان
08 فروری ، 2014

طالبان کی سیاسی شوریٰ سے ملاقات کیلئے کمیٹی اراکین نامعلوم مقام پر روانہ

طالبان کی سیاسی شوریٰ سے ملاقات کیلئے کمیٹی اراکین نامعلوم مقام پر روانہ

اسلام آباد…سرکاری ذرائع کے مطابق طالبان کی تین رکنی رابطہ کمیٹی میرانشاہ پہنچنے کے بعد کالعدم تحریک طالبان کی سیاسی شوریٰ کے ارکان سے ملاقات کیلئے گاڑی میں روانہ ہو چکے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کمیٹی میں مولانا سمیع الحق ،پرفیسر ابراہیم اور کوار ڈینیٹر یوسف شاہ کے ساتھ ایک سرکاری اہلکار بھی سیاہ شیشوں والی گاڑی میں موجودتھے۔طالبان کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان میرانشاہ میں نامعلوم مقام پر طالبان کی سیاسی شوری سے ملاقات کریں گے۔طالبان کی مذاکراتی کمیٹی ہیلی کاپٹر کے ذریعے میرانشاہ پہنچی۔ذرائع کے مطابق طالبان رابطہ کمیٹی کے ارکان سیاسی شوریٰ سے بات چیت کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے واپس پہنچیں گے۔

مزید خبریں :