پاکستان
08 فروری ، 2014

پشاور :کل دفعہ 144نافذاور موٹرسائیکل چلانے پر پاپندی ہوگی

پشاور :کل دفعہ 144نافذاور موٹرسائیکل چلانے پر پاپندی ہوگی

پشاور …پشاور میں صحت کا انصاف پروگرام کا دوسرا مرحلہ کل شروع ہوگا۔ اس موقع پر ضلع پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے موٹرسائیکل چلانے پر پاپندی لگادی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر پشاور ظہیر الاسلام کے مطابق صحت کا انصاف پروگرام کا دوسرا مرحلہ کل ضلع پشاور میں شروع ہو رہا ہے۔ دوسرے مرحلے میں بچوں کو نو مہلک بیماریوں سے بچاو کی ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انتظامیہ نے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع بھر میں کل ایک دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جس کے تحت موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

مزید خبریں :