پاکستان
08 فروری ، 2014

گوجرانوالہ:ریچھ رکھنے والے شخص کی جرمانہ جمع کراکے رہائی کا حکم

گوجرانوالہ:ریچھ رکھنے والے شخص کی جرمانہ جمع کراکے رہائی کا حکم

گوجرانوالہ…جوڈیشل مجسٹریٹ گوجرانوالہ نے غیر قانونی طور پر ریچھ رکھنے کے الزام میں گرفتار شخص کو 20 ہزار جرمانہ جمع کرانے پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ڈی سی او عظمت محمود کے مطابق انہوں نے ریچھ مالک کو گرفتار کرنے کا حکم نہیں دیا تھا صرف ریچھ اور جھلا پہلوان کی کشتی کی رپورٹ طلب کی تھی جبکہ فن پہلوانی کے کوچ حاجی انور کا کہنا ہے کہ جھلا پہلوان کے ساتھ کشتی لڑنے والے ریچھ پالتو ہیں، جنہیں ان کے مالک نے کشتی لڑنا سکھایا ہے۔

مزید خبریں :