08 فروری ، 2014
دبئی…پاکستان بزنس اور انویسٹمنٹ سیمینار آج دبئی میں ہورہا ہے۔ سفیرِ سرمایہ کاری جاوید ملک کا کہنا ہے کہ سیمینار میں پاکستانی اور عرب بزنس مین اور سرمایہ کار شریک ہوں گے، وزیرخزانہ اسحاق ڈار بزنس مین اور تاجروں سے ملاقات اور سیمینار سے خطاب کریں گے۔جاوید ملک کا مزید کہنا تھا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کو ایک مربوط انداز میں فروغ دینے کے لیے پاکستان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کونسل کی جارہی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور فرینڈز آف پاکستان کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔تقریب میں جاوید ملک پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر پریزنٹیشن دیں گے۔