پاکستان
08 فروری ، 2014

کراچی:قصبہ کالونی سے ملنے والا بال بم ناکارہ بنادیاگیا

کراچی:قصبہ کالونی سے ملنے والا بال بم ناکارہ بنادیاگیا

کراچی…بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کراچی میں اورنگی ٹاوٴن کے علاقے قصبہ کالونی سے ملنے والا بال بم ناکارہ بنادیا۔ پولیس کے مطابق قصبہ کالونی میں سیاسی جماعت کے کارکن کے دفتر کے باہر نامعلوم افراد بال بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ تاہم خوش قسمتی سے بم نہ پھٹا اور کسی طرح کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بال بم کو ناکارہ بنادیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم میں آدھا کلو سے زائد دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ ترجمان اے این پی سندھ کے مطابق قصبہ کالونی میں اے این پی ویسٹ کے سابقہ سیکریٹری انفارمیشن رحیم خان سواتی کے گھر پر ٹینس بال بم پھینکا گیا۔

مزید خبریں :