09 فروری ، 2014
ڈیرہ بگٹی… ڈیرہ بگٹی کے قریب مسلح تصادم میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ جاں بحق افرادمیں خواتین ،بچوں امن فورس کے رضاکار بھی شامل ہیں صوبائی وزیر داخلہ نے دعویٰ کیاہے کہ واقعہ دہشت گردی ہے جس میں دودہشتگردبھی مارے گئے۔وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے جیونیوزکوبتایا کہ گزشتہ رات ڈیرہ بگٹی میں آر ڈی 238 کے قریب دہشت گردوں نے ایک گھرپرحملہ کردیا۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے خواتین اوربچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔قبائلیوں نے دہشت گردوں کا پیچھا کیا اورصبح جعفرآباد کے قریب قبائلیوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک قبائلی اور دو دہشت گرد مارے گئے۔فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ تھم چکاہے۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی مزید بڑھادی ہے اورمشتبہ افراداورمشکوک گاڑیوں کی تلاشی جاری ہے۔