09 فروری ، 2014
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کے لیے قائم کمیٹی نے 6 امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کرلیا۔ فہرست میں کسی غیر ملکی کا نام شامل نہیں۔کوچ فائنڈنگ کمیٹی کی میٹنگ کے بعدانتخاب عالم نے میڈیاکوبتایاکہ پچیس درخواستیں موصول ہوئیں،نام شاٹ لسٹ کرلیے ہیں،فیصلہ چیئرمین کی منظوری کے بعدہوگا۔کمیٹی کے رکن جاویدمیاندادنے بتایاکہ قومی ٹیم کے لیے ہیڈکوچ،فیلڈنگ کوچ اوربولنگ کوچ کی تقرری کی جائیگی۔کمیٹی میں شامل وسیم اکرم نے کہاکہ جوبھی فیصلہ ہوگامیرٹ پرہوگا،قومی ٹیم کوچلانے کیلیے ملکی کوچ ہی ہوناچاہیے۔