09 فروری ، 2014
پشاور…پشاور کے علاقہ بڈھ بیر سلیمان خیل میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر سلیمان خیل میں دو گروپوں کے مابین جائیداد کے تنازع پر تصادم ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کوطبی امداد کے لئے پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جا رہی ہیں۔