پاکستان
09 فروری ، 2014

حکومت طالبان مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر امید ہوں، مولانا سمیع الحق

حکومت طالبان مذاکرات کی کامیابی کیلئے پر امید ہوں، مولانا سمیع الحق

اکوڑہ خٹک …طالبان کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ وہ حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔جامعہ حقانیہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق مولانا سمیع الحق نے بتایا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ختم قران اور ختم بخاری شریف شروع کر دیا گیا ہے۔ مولانا سمیع الحق نے تمام مسلمانوں اور دینی مدارس سے اپیل کی کہ وہ بھی مذاکرات کی کامیابی کے لیے ختم قران شریف اور ختم بخاری شریف کا اہتمام کریں۔

مزید خبریں :