پاکستان
01 اپریل ، 2012

ڈی سی او لاہور نے اتوار بازاروں سے ناقص پھل ضائع کرا دیئے

لاہور…ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل نے شہر میں قائم اتوار بازاروں کا دورہ کیا اور ناقص پھل اور سبزیاں ضائع کروا دی۔ڈی سی لاہور نے شادمان، وحدت رود، گلشن راوی اور اسلام پورہ کے اتوار بازار کا دورہ کیا۔ صفائی کے ناقص انتظامات اور خراب اشیا کی فروخت پر مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں اور بازار انتظامیہ کو وارننگ دی۔ نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ کچرا فروخت کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے لاہور کے تمام اتوار بازاروں کی پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :