10 فروری ، 2014
ڈیرہ بگٹی…ڈیرہ بگٹی کے علاقے حیدری نالہ میں ایف سی کی کارروائی کے نتیجے میں دیسی ساختہ بم اور پانچ کلو دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف سی بلوچستان کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے حیدری نالہ میں ایف سی کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتارکرلیا، جن کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ بم،ڈیٹونیٹر، بیس میٹر تار اور پانچ کلو دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔