پاکستان
10 فروری ، 2014

طالبان سے ملاقات کے دوران ڈرون پرواز کرتے رہے؛ مولانا سمیع الحق

طالبان سے ملاقات کے دوران ڈرون پرواز کرتے رہے؛ مولانا سمیع الحق

اسلام آباد… طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن مولانا سمیع الحق نے کہاہے کہ طالبان سے ملاقات کے دوران ڈرون طیارے مسلسل پرواز کرتے رہے، بات چیت کی جگہ بار بار تبدیل کرنا پڑ ی جو طالبان رابطہ کمیٹی کی واپسی میں تاخیر کا سبب بنی۔ وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق چودھری نثار علی خان نے مولانا سمیع الحق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل میں اب تک ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ طالبان رابطہ کمیٹی کی اسلام آباد واپسی میں تاخیر کی وجہ بیان کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے بتایا کہ طالبان سے ملاقات کے دوران ڈرون طیارے فضا میں منڈلا رہے ہیں جس کی وجہ سے ملاقات کی جگہ بار بار تبدیل کرنی پڑ رہی ہے، وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مذاکراتی عمل کو باہر سے سبوتاژکرنے کی کوئی بھی کوشش پاکستان دشمنی کے مترادف ہوگی ۔

مزید خبریں :