صحت و سائنس
10 فروری ، 2014

بلوچستان کے 5 حساس اضلاع میں3 روزہ پولیو مہم

بلوچستان کے 5 حساس اضلاع میں3 روزہ پولیو مہم

کوئٹہ … کوئٹہ میں پولیو وائرس کی موجودگی کے انکشاف کے بعد شہر کے پانچ حساس اضلاع میں انسداد پولیو کی سہ روزہ مہم آج سے شروع کی جارہی ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بلوچستان میں گزشتہ 14ماہ سے پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم کوئٹہ کے علاقے کلی جتک آباد کے نالے سے حاصل کئے گئے پانی کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، جس کے بعد صوبے کے پانچ اضلاع کوئٹہ، پشین، قلعہ عبداللہ، ژوب اور شیرانی میں انسداد پولیو کی خصوصی سہ روزہ مہم آج سے شروع کی جارہی ہے۔ مہم کے دوران سات لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ کوئٹہ میں900 کے قریب ٹیمیں گھر گھر جاکر قطرے پلائیں گی۔

مزید خبریں :