پاکستان
01 اپریل ، 2012

حکومتی جماعتیں شہر میں قتل و غارت گری بند کریں،اے پی سی

کراچی …جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں قتل و غارت گری، دہشت گردی، اور بدامنی کے خلاف منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے کہا ہے کہ حکومتی جماعتیں شہر میں قتل و غارت گری بند کریں۔ کراچی میں قتل و غارت گری، دہشت گردی اور بدامنی کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت ادارہ نور حق میں آل پارٹیز کانفرنس میں جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام ف، سنی تحریک، جمعیت علماء پاکستان، تحریک انصاف، مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں کے رہنماء شرکت کی۔ اس موقع پر رہنماوٴں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور اے این پی نے کراچی کو سیاسی اکھاڑے میں تبدیل کردیا ہے۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ اقتدار سے باہر جماعتیں عوام کے ساتھ ہیں، اور بدامنی میں جان بحق کے لواحقین اور جلائی گئی گاڑیوں کے مالکان کومعاوضہ فوری ادا کیا جائے۔

مزید خبریں :