کھیل
10 فروری ، 2014

ذکا اشرف دوسری اننگز میں بھی آوٴٹ، سیٹھی پھر کرکٹ کے سیٹھ بن گئے

ذکا اشرف دوسری اننگز میں بھی آوٴٹ، سیٹھی پھر کرکٹ کے سیٹھ بن گئے

لاہور…چوہدری ذکا اشرف کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا گیا، جس کے بعد وزیر اعظم نے 8 رکنی عبوری کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی نے نجم سیٹھی کوچیئر مین منتخب کرلیا ۔کمیٹی کا پہلا اجلاس کل لاہور میں ہوگا ۔تمام دن پاکستان کرکٹ بورڈ کی راہداریوں میں ہلچل مچی رہی۔ چےئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے جو مینجمنٹ کمیٹی قائم کی ہے وہ عبوری نہیں،انہیں پی سی بی کا آئین تشکیل دینے کی ذمے داری سونپی گئی ہے، کوشش ہوگی کہ نیا آئین جمہوری ہو اورچیئرمین سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ ہو۔

مزید خبریں :