11 فروری ، 2014
اسلام آباد…قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا،حکومت کی جانب سے 270 ارب روپے مالیت کے مختلف منصوبوں کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔پلاننگ کمیشن کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔حکومت کی جانب سے پانی ،زراعت اور پاور سیکٹر کے 16 مختلف منصوبوں کی منظوری کا فیصلہ اجلاس میں کیا جاسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کی فلاح کے منصوبوں پر کام کرنے کی رفتار میں تیزی لائے تاکہ لوگوں کو توانائی صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات میسر آسکیں۔