11 فروری ، 2014
کراچی…بگ تھری نے جیسا چاہا ویسا ہی ہوا،ان کی ساری تجاویزمنظورہوگئیں،جنوبی افریقا جس نے سب سے پہلے بگ تھری کی مخالفت کی،وقت آنے پرقلابازی کھابیٹھا،لیکن پاکستان اورسری لنکاڈٹ گئے،دونوں بورڈزہارگئے مگرپیچھے نہیں ہٹے۔لیکن اب لگتا ہے کہ پاکستان تنہاہونیوالا ہے،کیونکہ سری لنکا نے بھی بگ تھری کی حمایت پرغورشروع کردیاہے۔سری لنکاکرکٹ کے سیکریٹری نشانتھاراناٹنگاکاکہناہے کہ بگ تھری کے ابتدائی پلان پرانہیں تحفظات تھے لیکن ترمیم شدہ پلان سے سری لنکن کرکٹ کوکوئی خطرہ نہیں۔