پاکستان
02 اپریل ، 2012

پیٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور… پٹرولیم مصنوعات اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کولاہورہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا،درخواست گذاروں کا موقف ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے ملک میں بحران پیدا ہوجائے گا اور ہرچیز مہنگی ہوجائے گی۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے جبکہ سی این جی کی قیمتوں کے خلاف سی این جی ایسوسی ایشن نے درخواستیں دائر کی ہیں۔اظہرصدیق کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف معاملہ عدالتوں میں زیرغور ہے اور عدالت اخراجات اور آمدن کا ریکارڈ طلب کررکھا ہے ۔ اس دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیرقانونی ہے اورآئین کے آرٹیکل 8 کے خلاف ہے اس سے ملک میں شدید بحران پیدا ہوجائے گا، ہرچیز کی قیمت بڑھ جائے گی اور ملک میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ جائے گا۔ درخواستوں میں عدالت عالیہ سے استدعاکی گئی ہے کہ سی این جی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو فوری نوٹس اور اضافہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید خبریں :