پاکستان
12 فروری ، 2014

ملک بھر میں موسم سرد و خشک، گلگت بلتستان میں ہلکی برف باری

ملک بھر میں موسم سرد و خشک، گلگت بلتستان میں ہلکی برف باری

اسلام آباد…ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے اور گلگت بلتستان میں ہلکی برفباری ہو رہی ہے۔ سردی بھگانے کے لئے جلانے کی لکڑی اور ایندھن کے دام کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ہیں۔گلگت بلتستان میں غذر اور قریبی پہاڑوں میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ،شہری علاقوں میں موسم ابر آلود ہے ، جس سے سردی کی لہر برقرار ہے۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے پہاڑوں میں جمی برف سے موسم شدید سرد ہے اور مختلف موسمی امراض بھی پھیل رہے ہیں، جس سے بچے زیادہ متاثرہورہے ہیں۔ بلوچستان کے شمالی علاقے اور قبائلی علاقوں کرم ایجنسی،اورکزئی ایجنسی میں سردی کی شدت نے جلانے کی لکڑی اور ایندھن کے دام میں اضافہ کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں موسم سرد اور خشک رہیگا۔ مالاکنڈ،کشمیر ،گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :