12 فروری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر صبح سویرے کارروائی کی گئی، ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں دو ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان کے باقی ساتھی فرارہوگئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان متعدد مقدمات میں مطلوب تھے، دونوں کاتعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔ دونوں کی شناخت شان عرف شانی اور عارف بلہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ سمیت دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔