12 فروری ، 2014
اسلام آباد…خواتین کے خلاف جرگہ کے استعمال کو روکنے کے لیے سینٹ میں متفقہ قرارداد منظورکر لی گئی،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں خواتین اور اقلیتوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔چیئرمین نیئر حسین بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں ایم کیو ایم کی سینیٹر نسرین جلیل نے قرارداد پیش کی، جس کی ایوان نے متفقہ منظوردی ۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف جرگہ کے استعمال کو روکنے کیلئے حکومت کمیشن قائم کرے ، قراردادمیں ڈی این اے کو زیادتی کیسز میں بطورگواہی پیش کرنے کی شق بھی شامل تھی جسے ایوا ن نے مشاورت کے بعد قرارداد سے نکال دیا۔