12 فروری ، 2014
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا ہے کہ لوگوں کے ذہنوں میں ایم کیوایم کے خلاف منفی سوچ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ رکن سندھ اسمبلی محمد حسین کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کراچی ضلعی غربی میں پانی کا شدید بحران ہے، شہری پانی کی فراہمی کے لیے مظاہرے کر رہے ہیں، ایک سازش کے تحت ضلع غربی کو پانی کم فراہم کیا جاتا ہے، یہاں کے عوام بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔