پاکستان
12 فروری ، 2014

رحیم یار خان میں تباہ کی گئیں تینوں گیس پائپ لائنوں کی مرمت مکمل

رحیم یار خان میں تباہ کی گئیں تینوں گیس پائپ لائنوں کی مرمت مکمل

رحیم یار خان …رحیم یار خان میں تباہ کی گئیں تینوں گیس پائپ لائنوں کی مرمت مکمل، گیس کی فراہمی معمول پر آگئی۔ ایم ڈی سوئی ناردرن نے محکمے سے تعاون کرنے پر خیبرپختونخوا حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔ رحیم یار خان میں دہشت گردوں کے ہاتھوں تباہ ہونے والی تینوں گیس پائپ لائنوں کی مرمت کا کام آج تیسرے روز مکمل کرلیاگیا ہے جس کے بعدمعمول کے مطابق گیس کی فراہمی شروع ہوگئی۔ دہشت گردی کے واقعے میں تباہ ہونے والی 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام بھی آج مکمل کرلیاگیا ہے۔ چیف انجینئر علی احمد کے مطابق مرمت شدہ لائن کے ریڈیو گرافک ٹیسٹ کے بعد گیس بحال کردی گئی ہے۔ گذشتہ روز36 اور 30انچ قطر کی پائپ لائنوں کی مرمت کے بعد پنجاب کے شہروں میں گیس بحال کردی گئی تھی۔ رنگ پور میں کا کالعدم بلوچ ری پبلکن آرمی نے تین گیس پائپ لائنوں کو دھماکے سے تباہ کردیاتھا۔ حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھی ۔ ایم ڈی سوئی نادرن عارف حمید نے کہا ہے کہ رحیم یار خان کی متاثرہ گیس پائپ لائنیں 48 گھنٹے سے بھی کم وقت میں مرمت کرلی گئیں، اس کے لیے وہ اپنے اسٹاف کو سراہتے ہیں جبکہ تعاون پر خیبر پختونخوا اور پنجاب کے صارفین کے شکر گزار ہیں ۔

مزید خبریں :