13 فروری ، 2014
ڈیرہ غازی خان…ڈیرہ غازی خان میں زمین کے تنازعے پرسگے بھائی نے بھائی کے گھر کو آگ لگادی، بھائی اور بھابی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ ان کے تین بچے جاں بحق ہو گئے۔ جائیداد کی لالچ نے اندھا کردیا، بھائی نے سگے بھائی کا گھر جلا ڈالا، بستی معموری میں دو بھائیوں کے درمیان زمین کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سلیمان نے اپنے بھائی محمد قاسم کے گھر کو تیل چھڑک کر آگ لگادی اور فرار ہوگیا جس سے گھر میں موجود چودہ سالہ ثمرین، پانچ سالہ زہرہ اور ڈیڑھ سالہ حسن جاں بحق ہوگئے۔ آگ سے قاسم، قاسم کی بیوی مسرت مائی، اس کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے بھی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ قاسم کے والد کا کہناہے کہ اسکے بیٹے سلیمان نے کہا تھا کہ اسے زمین میں زیادہ حصہ چاہیے اگر نہ دیا، تو وہ، سب کو مار دے گا۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔