13 فروری ، 2014
اسلام آباد…اسلام آباد پولیس نے ترنول کے قریب دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بارودی مواد برآمد کرلیا، ملزمان امام بارگاہ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق ایس پی جمیل ہاشمی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ترنول کے علاقے اتفاق کالونی میں مخبری پر چھاپہ مار کر دو مبینہ دہشت گردوں داؤد اور علی حسن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر تار برآمد کرلی۔ ایس پی جمیل ہاشمی کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد معلوم ہوا ہے کہ دونوں مبینہ دہشت گرد ترنول میں ایک امام بارگاہ پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔