13 فروری ، 2014
کوئٹہ …کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔وادی کوئٹہ اور گرد نواح میں سردی کی شدت برقرار ہے اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے، جبکہ صوبے کے دیگر علاقے قلات، زیارت، ژوب، پشین اور مضافاتی علاقوں میں بھی موسم سرد اور خشک ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ ، قلات اور ژوب ڈویژنوں میں موسم ایسے ہی سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔