13 فروری ، 2014
اسلام آباد…اجلاس میں خواجہ سعد رفیق اور شیخ رشید کے درمیان تلخ کلامی ہو ئی ہے ،تلخ کلامی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کے اجلاس میں ہو ئی جوچیئرمین نوید قمر کی زیرصدارت ہوا۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ ریلوے حکام کے مطابق پاکستان ریلوے کے پاس کل 409 انجن ہیں،جن میں سے 200 چل رہے ہیں،ریلوے کے 209 انجن خراب ہیں، جن میں سے 60 ٹھیک ہی نہیں ہو سکے جبکہ 58 فیصد انجنوں کی مدت پوری ہوچکی،جس کی تعداد 239 بنتی ہے۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ناقص انجن دینے پرایک چینی کمپنی پر ڈھائی ارب ہرجانے کا دعویٰ بھی کردیا جبکہ چین کی 2کمپنیوں کو ناقص انجن دینے پربلیک لسٹ بھی کردیا ہے،اس پر شیخ رشید نے سعد رفیق سے کہا کہ ایک چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ منسوخ کیا،دوسری کمپنی سے منسوخ کیوں نہیں کیا گیا؟ جس پر خواجہ سعد رفیق نے کہا شیخ رشید ہم پر تنقید کر کے میڈیا کے لیے خبر بنانا چاہتے ہیں،جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ گرم کیوں ہورہے ہیں، ہم ایسی سوچ پرلعنت بھیجتے ہیں۔جس کے بعد خواجہ سعد رفیق نے اجلاس کو مزید تفصیلات سے آگاہ کیا