پاکستان
13 فروری ، 2014

حکومتی کمیٹی کا خط طالبان کمیٹی کو وصول ہوگیا ، عرفان صدیقی

حکومتی کمیٹی کا خط طالبان کمیٹی کو وصول ہوگیا ، عرفان صدیقی

اسلام آباد…حکومتی کمیٹی کا خط طالبان کمیٹی نے وصول پالیا ہے، لیکن یہ تصدیق بھی فی الحال حکومتی کمیٹی ہی کی طرف سے آئی ہے، حکومتی کمیٹی نے خط میں کہا ہے کہ دہشت گرد کارروائیوں سے مذاکرات کا ماحول بری طرح متاثر ہورہاہے طالبان کمیٹی کو لکھا گیا حکومتی کمیٹی کا خط میڈیا کے ذریعے ساری دنیا کو پتہ چل گیا لیکن وہ خط طالبان کمیٹی تک نہ پہنچا، جس کا شکوہ طالبان کمیٹی نے کرہی ڈالا اور کہاکہ میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہ کیے جائیں تو بہتر ہے، جس پر حکومتی کمیٹی نے طالبان کمیٹی کو خط دوبارہ فیکس کرنے کی یقین دہانی کرائی، بعد میں حکومتی کمیٹی کے کو آرڈینیٹر عرفان صدیقی نے جیو نیوز کو بتایاکہ طالبان کمیٹی کو خط مل گیا ہے ، یہ خط یوسف شاہ نے وصول پایا اور طالبان کمیٹی نے خط موصول ہونے کی تصدیق بھی کردی ہے ۔ تاہم عرفان صدیقی نے کہاکہ وہ خط کے مندرجات نہیں بتاسکتے، اس سے پہلے جیو نیوز کو حاصل معلومات کے مطابق حکومتی کمیٹی نے طالبان کمیٹی کو خط میں کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں فوری طور پر بند ہونی چاہئیں، دہشت گرد کارروائیوں سے مذاکرات کے ماحول پربری طرح اثر پڑرہا ہے ۔ حکومتی کمیٹی کے خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے جس سے ماحول خراب ہو۔

مزید خبریں :