پاکستان
13 فروری ، 2014

مذاکرات اور دھماکے ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے:ارکان پارلیمنٹ

مذاکرات اور دھماکے ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے:ارکان پارلیمنٹ

اسلام آباد…ارکان پارلے منٹ نے کراچی خود کش حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مذاکرات اور دھماکے ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ وفاقی وزیربرجیس طاہرکہتے ہیں کہ لاشیں گرنے کا سلسلہ جاری رہاتو مذاکرات کے نام پر”امن“ کا انتظارآخرکب تک کریں گے۔ پارلیمنٹ کی راہداریوں ی میں جاری بحث میں ایم کیوایم کی سینیٹرنسرین جلیل ، پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد،جے یو آئی ف کے سینیٹر طلحہ محمود ،اے این پی کے سینیٹر شاہی سید اور وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے حصہ لیا۔

مزید خبریں :