صحت و سائنس
02 اپریل ، 2012

فاسٹ فوڈز کھانے والے افراد مستقل اداس رہتے ہیں

فاسٹ فوڈز کھانے والے افراد مستقل اداس رہتے ہیں

کراچی…محمد رفیق مانگٹ…فاسٹ فوڈز کھانے والے افراد مستقل اداس رہتے ہیں، ایسی غذائیں کھانے سے ذہنی صحت پرشدید منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جنک فوڈز کھانے والے غیر شادی شدہ زندگی گزارتے ہیں،سگریٹ نوشی کا شکار رہتے ہیں اور ایک ہفتے میں45گھنٹے سے زیادہ کام کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق فاسٹ فوڈسے دماغی صحت پر منفی اثرات اور باقاعدگی سے اداسی کی کیفیت طاری رہتی ہے تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیمبرگرز، ہاٹ ڈاگز اور پیزا کھانے والے والے 51فی صد سے زیادہ افراد میں ڈیپریشن میں مبتلا رہنے کا امکان ہوتا ہے ،یہ علامات ایسے افراد میں کبھی سامنے نہیں آتی جو فاسٹ فوڈز نہیں کھاتے یا شاذونادر کھاتے ہیں۔ اس تحقیق میں ایسے 9ہزار افراد کو لیا گیا جنہیں پہلے کبھی بھی ڈیپریشن کی علامات سامنے نہیں آئی۔سائنسدانوں نے اسی گروپ کوچھ ماہ تک فاسٹ فوڈ استعمال کرائیں اس کے بعد یہ تشخیص کی گئی کہ ان میں سے 493افراد ڈیپریشن کا شکار ہوئے اور انہوں نے اینٹی ڈپریشن کی ادویات لینا شروع کردی تھی۔ محققین کے مطابق ایسے لوگ جو جنک فوڈذ باقاعدگی سے لیتے ہیں وہ اداسی کا شکار رہتے ہیں ،فاسٹ فوڈز کی قلیل مقدار کھانے سے بھی ڈیپریشن کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔ تاہم محققین کا کہنا ہے کہ اس میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ یہ تحقیق پبلک ہیلتھ نیوٹریشن جرنل میں شائع کی گئی ۔

مزید خبریں :