14 فروری ، 2014
کوئٹہ …بلوچستان کے ضلع تربت میں نامعلوم مسلح افراد ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو اغوا کر کے لے گئے انتظامیہ تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تربت کے ڈپٹی کمشنرعبدالمحمید ابڑو کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ پاک ایران سرحدی علاقے سے اہم میٹنگ میں شمولیت کے بعد واپس آرہے تھے۔ مسلح افراد ڈپٹی کمشنرعبدالحمید اور تمپ کے اسسٹنٹ کمشنر حسین جان کو نامعلوم مقام پر لے گئے۔ ملزمان نے سیکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں سے اسلحہ لے کر انہیں چھوڑ دیا۔ واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ضلعی انتطامیہ نے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔