14 فروری ، 2014
کراچی …کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اورملاعیسیٰ گوٹھ میں رینجرزکاٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق سہراب گوٹھ اور ملاعیسیٰ گوٹھ میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے، آپریشن کالعدم تحریک طالبان کے شر پسندوں کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر کیاجارہاہے، آپریشن میں خواتین رینجرز سمیت400 اہلکار حصہ لے رہے ہیں، سہراب گوٹھ کے اطراف کے داخلی اورخارجی راستوں کوسیل کردیاگیا ہے۔