کھیل
14 فروری ، 2014

ویلنگٹن ٹیسٹ:نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں192 رنز پر آؤٹ

ویلنگٹن ٹیسٹ:نیوزی لینڈ پہلی اننگز میں192 رنز پر آؤٹ

ویلنگٹن …دورہ نیوزی لینڈ میں بھارتی ٹیم پہلی مرتبہ کچھ کلر میں دکھائی دی ،مہمان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں چار صفر اور پہلے ٹیسٹ میں 40 رنز سے ہرانے والی نیوزی لینڈ کی ٹیم ویلنگٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 192رنز بنا کر آوٴٹ ہو گئی۔ ٹیسٹ کے افتتاحی روز نیوزی لینڈ کا کوئی بیٹسمین ففٹی بھی نہ بنا سکا۔ ولیمسن 47رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔بھارت کے اشانت شرما نے چھ کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا،چار وکٹ محمد شامی نے حاصل کیں۔جواب میں بھارت نے کھیل کے اختتام تک دو وکٹ پر 100 رنز بنا لیے تھے۔ شیکھر دھون 71 اور نائٹ واچ مین اشانت شرما تین رنز پر ناٹ آوٴٹ تھے۔

مزید خبریں :