14 فروری ، 2014
اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے چین میں مقیم پاکستانی شہریوں کو مشین ریڈایبل پاسپورٹس کی عدم فراہمی کا از خود نوٹس لے لیا۔ اٹارنی جنرل، ڈی جی پاسپورٹ اور سیکرٹری خارجہ کو17 فروری کو عدالت میں پیش ہوکرجواب دینے کاحکم دیدیاہے۔ چین میں مقیم پاکستانیوں نے سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں مختلف درخواستیں بھجوائیں جن میں کہاگیاکہ انہیں مشین ریڈایبل پاسپورٹس کی سہولت حاصل نہیں اورپاکستانی سفارت خانہ بھی ان کی شکایات نہیں سنتا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نیان شکایات پرازخودنوٹس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل، ڈی جی پاسپورٹ اور سیکرٹری خارجہ کو 17 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔