پاکستان
14 فروری ، 2014

کراچی:روضہ رسول ﷺکے متولی کی پاکستان کیلئے دعا

کراچی:روضہ رسول ﷺکے متولی کی پاکستان کیلئے دعا

کراچی…روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متولی اور کلید بردار شیخ نوری محمد احمد علی حبشی نے امت مسلمہ کی خوشحالی ، پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی اور اتحاد و بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا۔پاک سرزمین کو پہلی بار عزت بخشی ہے ایک ایسی شخصیت نے جوکلید بردار اور متولی ہیں، سرکار دو جہاں کے روضہ مبارک کے عزت مآب شیخ نوری محمد احمد علی حبشی پیپلز پارٹی کے رہنماسید اویس مظفر کی دعوت پر کراچی تشریف لائے ہیں اور قیام کے پہلے روز نمازجمعہ کے بعد میمن خدمت فورم کے سربراہ حاجی مسعود پاریکھ کے ظہرانے میں شرکت کی ، جس میں جیوٹی وی نیٹ ورک کے نائب صدراور مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی یوسف ابراہیم مستوئی اور جیوٹی وی کے بیورو چیف فیصل عزیز خان سمیت مختلف مذہبی اور سیاسی و سماجی شخصیات نے ان سے ملاقات کا شرف حاصل کیا۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے قصیدہ بردہ شریف سنایا جس پر شیخ نوری محمد احمد علی حبشی جھوم اٹھے۔اس موقع پرکلید بردار شیخ نوری محمد احمد علی حبشی نے امت مسلمہ کی خوش حالی ، پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے اور امن و استحکام کیلئے خصوصی دعا کی۔ شیخ نوری محمد احمد علی حبشی اپنے قیام کے دوران مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

مزید خبریں :