14 فروری ، 2014
لاہور…میراکے سسرنے دعویٰ کیا ہے کہ میرااوران کے شوہرکیپٹن نویدمیں علیحدگی ہوگئی ہے ۔میرا کے سسر راجہ پرویز نے بتایا کہ اداکارہ میرااور انکے بیٹے کیپٹن نویدنے3ماہ پہلے امریکامیں شادی کی تھی ،میرابیٹانوید15دن پہلے میراکوبتائے بغیرامریکاواپس آگیا۔گزشتہ روزمیرانیویارک پہنچی اورکیپٹن نویدکوایئرپورٹ آنے کا کہا،راجاپرویزکے مطابق اس صورتحال پر ہم نے نویدسے کہاتھاکہ ہم سے لاتعلقی کرے اورمیراکولینے چلاجائے۔جس پر کیپٹن نویدنے ہماری بات مانی اورمیراکولینے ایئرپورٹ نہیں گیا۔انھوں نے کہا کہ میراخودایئرپورٹ سے ہمارے گھرپہنچی تونویدکی والدہ نے اسے گھرمیں داخل نہیں ہونے دیا۔